5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
اسرائیلی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت بیت المقدس شہر کی حدود میں توسیع، شہر میں مزید یہودی کالونیوں کے قیام اور موجودہ شہرسے باہر کالونیوں کو بیت المقدس کا حصہ بنانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز جلد ہی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں ایک مسودہ قانون پیش کرنے والے ہیں جس میں بیت المقدس کی نئی حد بندی کی تجویز اور نقشہ پیش کیا جائے گا۔
align="right">
رپورٹ کے مطابق وزیر مواصلات کے مجوزہ منصوبے کے تحت مغربی کنارے
اور بیت المقدس کے درمیان منقسم یہودی بستیوں "معالیہ ادومیم"، "گفعات
زئیف"، "گوش عتصیون" اور "بیتار علیٹ" کو بھی مکمل طور پر بیت المقدس کا
حصہ قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر مواصلات یسرائیل نے حال ہی میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے دیہی امور کے تحفظ کے لیے شہر کے آس پاس کی یہودی کالونیوں کو بھی بیت المقدس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرے تاکہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔